لاہور: علامہ اقبال ائر پورٹ پر اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی

لاہور: علامہ اقبال ائر پورٹ پر اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی

لاہور:علامہ اقبال ائرپورٹ ممکنہ دہشت گردی سے بچ گیا،تفصیلات کے مطابق لاہور کے بین الااقوامی ائر پورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس( اے ایس ایف) اہلکاروں نے دہشت گردی بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسلحے سے بھری گاڑیپکڑی لی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) ذرائع کے مطابق بلال نامی ایک شخص اسلحے سے بھری گاڑی لے کر لاہور ایئرپورٹ میں داخل ہوا، جس پر اے ایس ایف کے عملے نے کاروائی کی اور مذکورہ گاڑی کو حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں سے 223 بور کی رائفلز، 7 میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔دوسری جانب اے ایس ایف نے گاڑی کی تلاشی لینے کے بعد مذکورہ شخص کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں.