امریکا نے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی پہلی کھیپ اردن کے حوالے کر دی

امریکا نے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی پہلی کھیپ اردن کے حوالے کر دی

واشنگٹن: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی طرف سے جدید ترین سہولیات سے آراستہ UH60-M ماڈل کے دو ہیلی کاپٹر اردن کے مارکا فوجی اڈے پر ایک خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچائے گئے۔

مجموعی طور پر امریکا اردن کو 12 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔ اردنی فضائیہ میں ٹرانسپورٹ شعبے کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل جابر العبادی نے کہا کہ امریکا کی طرف سے یہ عطیہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات اور دو طرفہ دفاعی تعاون کا واضح ثبوت ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں