ملک بھر میں کل یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جائیگا

ملک بھر میں کل یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جائیگا

اسلام آباد: ملک بھر میں کل جمعرات 23 مارچ کو یوم پاکستان قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ یوم پاکستان پر شاندار پریڈ کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ جڑواں شہروں میں موبائل سروس معطل رہے گی۔ سعودی سپیشل فورسز، چینی فوجی دستہ اور ترکی کا فوجی بینڈ بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے گا۔

پریڈ کے دوران صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلی ترین ملکی اور غیر ملکی شخصیات بھی موجود ہوں گی۔

گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی پریڈ کے لیے مسلح افواج کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر فضائی حدود کو کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

پاک فوج کے لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر نے روزانہ کی بنیاد پر تیاری کے لئے مشقیں کیں۔

دفاعی سازوسامان بھی پریڈ گراونڈ میں پہنچا دیا گیا۔ سعودی سپیشل فورسز، چینی فوجی دستہ اور ترکی کا فوجی بینڈ بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے گا۔ پریڈ کے دوران سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج اور اسلام آباد پولیس کی ہو گی۔

وفاقی پولیس کے 5 ہزار جوان اور افسران ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

شہر کی تمام بڑی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے۔ پریڈ گراؤنڈ کے گرد 5 مدارس اور ہوٹل عارضی طور پر بند رہیں گے جبکہ خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

فل ڈریس ریہرسل اور پریڈ کے روز بھاری ٹریفک کا اسلام آباد میں داخلہ بند ہو گا اور میٹرو بس سروس بھی معطل رہے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں