حکومت کا 4جی لائنس کے حوالے سے بڑا فیصلہ ، دھماکے دار خبر آگئی 

اسلام آباد: ملک بھر میں انٹر نیٹ صارفین ہوجائیں تیار کیونکہ حکومت پاکستان نے رواں سال مئی میںفورجی لائسنس کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا جس سے 300ملین ڈالر آمدن متوقع ہے جبکہ ایڈوائزری کمیٹی نے فورجی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے اقدامات کرنے کی اجازت دیدی۔

حکومت کا 4جی لائنس کے حوالے سے بڑا فیصلہ ، دھماکے دار خبر آگئی 

اسلام آباد: ملک بھر میں انٹر نیٹ صارفین ہوجائیں تیار کیونکہ حکومت پاکستان نے رواں سال مئی میں فورجی لائسنس کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا جس سے 300ملین ڈالر آمدن متوقع ہے جبکہ ایڈوائزری کمیٹی نے فورجی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے اقدامات کرنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے فورجی کی نیلامی کے لیے ایک ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے جس کی سربراہی وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کریں گی جبکہ دیگر میں سیکریٹری آئی ٹی ، سیکریٹری فائنانس، سیکریٹری قانون، مشیرقانون ، چیئرمین پی ٹی اے ، ایگزیکٹوڈائریکٹر فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈاور ٹیلی کام کے ممبران شامل ہیں۔ کمیٹی سیکریٹری بھی ٹیلی کام ممبر ہوں گے جبکہ ایڈوائزی کمیٹی کے اراکین کی فورجی سپیکٹرم کی نیلامی کے فیصلے سے متعلق اجلاس بھی گزشتہ جمعرات کو ہوچکا ہے۔ مزید براں نیلامی کا مرحلہ مئی 2017ءکے آخر تک مکمل کرلیاجائے گا۔
فورجی کی نیلامی میں عدم دلچسپی کے خدشے کے پیش نظرایڈوائزری کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ مقامی ٹیلی کام مارکیٹ کی کارکردگی کاتقابلی جائزہ لیا جائے ، چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں بننے والی سب کمیٹی نے مین ایڈوائزری کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔