ایپل نے ریڈ آئی فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا

واشگٹن: ایپل آئی فون کے پہلے ماڈل کو اس سال 10 برس ہوچکے ہیں تاہم 10 سال بعد ایپل نے اپنے سرخ آئی فون سیون اور سیون پلس کے دو نئے ماڈل پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایپل کے یہ ریڈ فون کو سرخ المونیم کیس میں پیش کیا جارہا ہے جس میں ایپل کا اسٹیل لوگو بھی نمایاں فیچر میں سے ایک ہے۔

ایپل کی جانب سے سرخ فون کے علاوہ ایک نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ”کلپس“ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نئے اور کم قیمت آئی پیڈز بھی پیش کیے جارہے ہیں۔ ریڈ آئی فون سیون اور سیون پلس کی قیمتیں پاکستانی 75 ہزار روپے (749 ڈالر) اور 9.7 انچ آئی پیڈ ماڈل کی کم سے کم قیمت 43 ہزار روپے یعنی 422 ڈالر رکھی گئی ہے۔ ایپل نے ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ”کلپس“ کے نام سے یہ ایپ اگلے ماہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آئی فون سیون کے 128 جی بی کی قیمت 75 ہزار اور 256 جی بی کی قیمت 85 ہزار روپے کے لگ بھگ ہوگی جب کہ آئی فون سیون پلس ریڈ فون کے 128 جی بی کی قیمت 87 ہزار اور 256 جی بی کی قیمت 97 ہزار روپے کے قریب ہوگی۔ایپل کا یہ ریڈ فون ایک فلاحی تنظیم ”ریڈ“ کے تعاون سے پیش کیا جارہا ہے جو عالمی سطح پر ایڈز، ٹی بی اور ملیریا سے نبرد ا?زما ہے اور اس فون کی 100 فیصد آمدنی براہِ راست ایچ آئی وی اور ایڈز فنڈز میں جائے گی۔ اس رقم سے بالخصوص ماں سے بچے تک ایڈز کی منتقلی روکنے کی تحقیق ، علاج اور دیگر طریقہ کار پر کام کیا جائے گا۔آئی فون ریڈ اسپیشل ایڈیشن کی آن لائن بکنگ 24 مارچ سے شروع ہورہی ہے۔