بھارتی نوجوان نے اپنے ویڈیو پیغام کے بعد خودکشی کر لی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی نوجوان نے اپنے ویڈیو پیغام کے بعد خودکشی کر لی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نیو دہلی : 29سالہ بھارتی شہری نوین کمار تیجی نے اپنے کمرے میں لگے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی نوجوان نے خودکشی کرنے سے پہلے 18-منٹ سے زائد کا ایک ویڈیو پیغام اپنے واٹس ایپ نمبر پر اپلوڈ بھی کیا ۔
اس ویڈیو میں اس نے اپنی بہن کو والدین کا خیال رکھنے کا کہا،بہن واٹس ایپ پر پیغام ملنے کے بعد جب اس کے کمرے تک آئی تو اپنے بھائی کو پنکھے سے لٹکے ہوئے دیکھا ۔ویڈیو میں اس نے اعتراف کیا کہ اسے امریکہ بجھوانے کے لیے ایک ایمگریشن کمپنی نے ساڑھے چھ لاکھ سے زائد روپے جمع کر وائے تھے ۔تاہم ایجنٹ نے اسے امریکہ میں جارجیا میں بجھوا دیا تھا ۔
بھارتی شہری کی ویڈیو دیکھنے کے بعد متعدد صارفین نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے تاہم تما م صارفین اس بات پر متفق تھے کہ ایجنٹ ایسے ہی لوٹتے ہیں ۔