ریاض سربراہ کانفرنس، دہشت گردی کے خلاف 34 ہزار فوجیوں پر مشتمل نئی فورس کا اعلان

ریاض سربراہ کانفرنس، دہشت گردی کے خلاف 34 ہزار فوجیوں پر مشتمل نئی فورس کا اعلان

ریاض:سعودی عرب کی میزبانی میں مسلمان، عرب ممالک اور امریکا کی سربراہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ایک نئی فورس کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ابتدائی طور پر34 ہزار فوجیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

عرب ٹی وی کے مطابق آئندہ سال مشرق وسطیٰ میں نیا اسٹریٹیجک اتحاد تشکیل دیا جائے گا جو دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ اتحاد میں شامل ممالک کے دفاعی اور اقتصادی مفادات کا تحفظ کرے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام عرب اور مسلمان ریاستیں امریکا کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے فکری، نظریاتی اور مالیاتی سوتوں کو خشک کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں گی اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ وسائل مہیا کیے جائیں گے۔

دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ہر شکل کو بری طرح کچل دیا جائے گا۔ مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن، استحکام اور ترقی کے لیے آئندہ سال ایک نیا اتحاد تشکیل دیا جائے گا۔