اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، 60ہزار یورو برآمد

 اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، 60ہزار یورو برآمد

اسلام آباد:کسٹم اتھارٹی نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ملزم سے 60ہزار یورو برآمد کر لیے گئے۔

ملزم نجی پرواز کے ذریعے دبئی کرنسی اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ذرائع کے مطابق ملزم کے نیٹ ورک میں موجود ملزمان پہلے بھی کرنسی اسمگلنگ کی وارداتوں میں مطلوب رہے ہیں۔

محکمہ کسٹم نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔کسٹم حکام کے مطابق اداروں کو اس نیٹ ورک کی پہلے سے تلاش تھی یہی وجہ ہے کہ ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے ۔کسٹم ٹیم نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے.