خیبر پختونخوا حکومت کے ایف ڈبلیو او کےساتھ گیارہ ارب ڈالر کے منصوبوں کے معاہدے پر دستخط

خیبر پختونخوا حکومت کے ایف ڈبلیو او کےساتھ گیارہ ارب ڈالر کے منصوبوں کے معاہدے پر دستخط

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے اقتدار کے آخری سال ایف ڈبلیو او کےساتھ گیارہ ارب ڈالر کے منصوبوں کی معاہدے پر دستخط کردئیے، منصوبوںمیں ہاوسنگ، انرجی اورسیمنٹ پلانٹ سمیت آئل ریفائنری کے منصوبے شامل ہیں جس پر جلد ایف ڈبلیو او کام شروع کریگا۔وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ڈی جی ایف ڈبلیو او اور وزیراعلی پرویز خٹک کے سربراہی میں معاہدوں پر دستخط کئے گئے ،وزیر اعلیٰ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ اس منصوبوں کے ذریعے صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہناتھاکہ منصوبوں کو فنڈز صوبائی حکومت فراہم کررہی ہے جس میں پشاور اور نوشہرہ میں رہائشی ہاوسنگ سکیم کرک میں آئل ریفائنری جبکہ چترال میں ہائیڈرو پاور اور سیمنٹ پلانٹس پر ایف ڈبلیو بہت جلد کام شروع کرے گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ رہائشی منصوبے میں 40لاکھ افراد کی گنجا ئش ہوگئی جبکہ سیمنٹ ، انرجی پلانٹس اورائل ریفائنری سے صوبے کو معاشی فائدہ بھی ہوگا ۔

مصنف کے بارے میں