بھارتی مظالم بے نقاب کرنیوالی نئی سوشل میڈیا سائٹ متعارف

سری نگر: بھارتی مظالم بھی کشمیریو ں کی آواز مدھم نہ کر سکے۔ نوجوان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر عائد پابندی کو چیلنج کرتے ہوئے ”کاش بک “ نامی ویب سائٹ متعارف کرادی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ 16 سالہ کشمیری نوجوان زیان شفیق نے ”کاش بک“ نے تیار کی ہے جو کہ فیس بک کی طرح دکھائی دیتی ہے، اور اس کے ذریعے بھارتی مظالم کو نمایاں طور پر پیش کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ظالم اور جابر بھارتی فوج ہر ہتھکنڈہ استعمال کررہی ہے۔ طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔ ظلم و ستم کی چکی میں پستے کشمیری فریاد نہ کریں، دنیا کو نہ بتاسکیں بھارتی سفاکیت، اسی لیے کشمیر میں وائٹس ایپ، وائبر، ٹوئیٹر اور فیس بک پر پابندی لگائی گئی ہے۔