ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا کو جرمن حکومت نے بے دخل کر دیا تھا،جرمن اخبار کا دعوی

ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا کو جرمن حکومت نے بے دخل کر دیا تھا،جرمن اخبار کا دعوی

برلن: جرمن اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا فریڈرک ٹرمپ کا ایک خط شائع کیا ہے یہ خط انہوں نے جرمن ریاست بویریا کے شہزادے کے نام تحریر کیا تھا ۔
اس خط میں انہوں نے شہزادے کی خوب منتیں کیں کہ مجھے اور میرے اہلِ خانہ کو جلاوطن نہ کیا جائے ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا، فریڈرک ٹرمپ 1885ءمیں فوجی سروس سے بچنے کے لیے جرمنی سے امریکہ چلے آئے ۔
امریکہ پہنچ کر فریڈرک ٹرمپ نے مختلف کاروبار کیے اور اچھے پیسے کما ئے ۔اور اچانک 1901 میں انھیں وطن کی یاد ستانے لگی ۔ لہٰذا وہ اسی سال واپس جرمنی چلے گئے تاہم جرمن حکومت کی نظر میں وہ بھاگے ہوئے بھگوڑرے ا ورایک مجرم تھے لہٰذا فریڈرک کی شہریت منسوخ کرتے ہوئے انھیں جرمنی سے نکال دیا گیا۔
ٹرمپ کے دادا نے لاکھ منت سماجت بھی کی مگر جرمن حکومت نے ایک نہ مانی اور بے دخل کر دیا .