رات سونے سے پہلے آپ کی وہ 4 غلطیاں جو آپ کے وزن میں مسلسل اضافے کا باعث بن رہی ہیں

اگر آپ اچھی غذا لینے اور تمام تر احتیاط کے بعد بھی موٹے ہورہے ہیں تو اس کی وجہ وہ عادتیں ہیں جو آپ انجانے میں اپنائے ہوئے ہیں۔آئیے آپ کو 4ایسی عادتوں کے بارےے میں بتاتے ہیں

رات سونے سے پہلے آپ کی وہ 4 غلطیاں جو آپ کے وزن میں مسلسل اضافے کا باعث بن رہی ہیں

نیویارک: اگر آپ اچھی غذا لینے اور تمام تر احتیاط کے بعد بھی موٹے ہورہے ہیں تو اس کی وجہ وہ عادتیں ہیں جو آپ انجانے میں اپنائے ہوئے ہیں۔آئیے آپ کو 4ایسی عادتوں کے بارےے میں بتاتے ہیں۔
رات کوسونے سے پہلے سنیکس کی عادت:ماہر صحت ڈاکٹر پیٹر لیوپارٹ کا کہنا ہے کہ انجانے میں کئی لوگ رات کو کھانا کھانے کے بعد بھی ٹی وی دیکھتے ہوئے سنیکس کھانے لگتے ہیں جو کہ ایک قبیح عادت ہے اور اس کی وجہ سے لوگ موٹے ہونے لگتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ سنیکس نہیں چھوڑنا چاہتے تو اپنے ڈنر کی مقدار کو بہت کم کردیں یا دن کے وقت ورزش کریں۔
ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھانا:تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جولوگ ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھاتے ہیں انہیں اپنے کھانے کی مقدار کا صحیح طریقے سے علم نہیں ہوپاتا۔اگر آپ ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھاتے ہیں یا سنیکس کا استعمال کرتے ہیں تو اپنے کھانے کی مقدار کا درست تعین کریں تاکہ انجانے میں بھی زیادہ مقدار نہ کھالیں۔
سونے سے پہلے ٹیک اشیاءکا استعمال:سونے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے اپنے تمام گیجٹس جیسے موبائل،لیپ ٹاپ، ٹی وی اور دیگر اشیاءبند کردیں کیونکہ ان کی وجہ سے نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے جو کہ آپ کی نیند کے لئے بالکل بھی اچھا نہیں۔ماہر صحت ڈاکٹر پیٹر لیوپارٹ کا کہنا ہے کہ مناسب نیند نہ لینے سے انسان موٹا ہوتا ہے اور ان اشیاءکی موجودگی میں آپ اچھی نیند نہیں لے سکیں گے۔اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے بیڈ روم میں ٹی وی پڑا ہوا ہے تو اسے نکال دیں۔
صبح جلد اٹھیں:اگر آپ صبح دیر سے اٹھنے کے عادی ہیں تو دفتر جانے کی جلد ہوگی جس کی وجہ سے آپ ناشتہ نہیں کرپائیں گے لہذا اس بات کو یقین بنائیں کہ جلد اٹھ کر تگڑا ناشتہ کیا جائے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پیٹ بھر کے ناشتہ کرنے سے آپ سارا دن نہ صرف چاک و چوبند رہیں گے بلکہ اس کی وجہ سے آپ کو مناسب پروٹین ملے گی اور آپ جنک فوڈ سے محفوظ رہیں گے۔