پشاور میں بھیک مانگنے پر پابندی عائد

پشاور میں بھیک مانگنے پر پابندی عائد

پشاور: ملک کا پہلا شہر جس میں بھیک مانگنے پر پابندی عائد کردی گئی،

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ضلعی حکومت کی جانب سے بھیک مانگنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اسطرح پشاور پاکستان کا پہلا شہر بن گیا جس میں بھیک مانگنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کردگئی ہے۔

تاہم اگر کسی بھی شہری کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی گئی تو ضلعی انتظامیہ کے حکم کے مطابق پولیس کو اختیارات حاصل ہیں کہ وہ متعلقہ شخص کو گرفتار کرکے اسکے خلاف قانونی کارروائی کرسکتے ہیں.