ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید، آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں میجر اسحاق شہید ہوگئے۔ 28 سالہ شہید میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا ۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بیٹا چھوڑا ہے۔ میجر اسحاق کی آبائی علاقے میں نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم مادروطن کی حفاظت کا مقدس فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔