نومولود بچوں کوکنکریٹ کی بالٹی میں ڈال کر دفن کرنے والی عورت گرفتار

نومولود بچوں کوکنکریٹ کی بالٹی میں ڈال کر دفن کرنے والی عورت گرفتار

ٹوکیو:اولاد خدا کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔دنیا میں ہزاروں افراد ایسے ہیں جو اولاد کی نعمت سے محروم ہیں اور خدا کی اس نعمت کے لیے ترس ہیں کہ وہ اپنے گھر میں بھی بچوں کی کھلکاری سن سکیں ۔لیکن دوسری طرف بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کےپاس انسانیت چھو کر بھی نہیں گزری ۔ایک ایسا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ جاپان کے ایک شہر میں پیش آیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر نیاگاوا میں ایک عورت گرفتار کی گئی ہے جس نے 5 سال کے دوران اپنے 4 بچے کنکریٹ کی بالٹی میں ڈال کر دفن کر نے والی عورت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


عورت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ بچوں کو پال نہیں سکتی تھی اس لیے اس نے اپنے ہی بچوں کو زندہ دوگور کر دیا۔
یاد رہے کہ آجکل بہت سی ایسی این جی اوز ہیں جو کہ لاوارث نومولود بچوں کو لے کر ان کو پرورش کرتی ہیں تاکہ ایسے والدین جو بچوں کی پرورش نہیں کر سکتےوہ ان کو زندہ دوگور نہ کریں اور ان کی اچھی پرورش کی جا سکی۔