سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کر دیا

 سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کر دیا

کراچی : سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر یکم دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس مناسبت سے 12 ربیع الاول کو صوبے بھر کے سرکاری، نیم سرکاری، پرائیوٹ دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ 12 ربیع الاول یکم دسمبر کو ہو گی۔ عید میلاد النبی ﷺ کے روز پورے پاکستان کو روشنیوں اور رنگ برنگے قمقموں سے سجا دیا جاتا ہے اور عاشقان رسول ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے اس دن کو مناتے ہیں۔