نواز شریف کی نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نواز شریف کی نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور: سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کے پاناما کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست ماہر قانون اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں نواز شریف، عمران خان، حسن نواز، حسین نواز، اسحاق ڈار اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستگزار اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف کو آرٹیکل 183(3) کے تحت اپیل کا حق نہیں دیا گیا اور آرٹیکل 183(3) اسلامی قوانین کے متصادم ہے نواز شریف کو اپیل کا حق ملنا چاہئے کیونکہ اپیل کا حق ہر شخص کا قانونی اور آئینی حق ہے۔

واضح رہے کہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالحسن نے  پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں