گزین مری کی واپسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی، وزیر داخلہ بلوچستان

گزین مری کی واپسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا گزین مری کئی لوگوں کا قاتل ہے اسی لئے انہیں گرفتار کیا اور گزین مری کے خلاف متعدد مقدمات ہیں جن کو عدالتوں میں چلایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزین مری نے خود بھی کہا ہے وہ ان مقدمدت کا سامنا کریں گے اب ان کو چاہئے کہ ان مقدمات کا سامنا کریں۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا ہمارا کام مجرموں کو گرفتار کرنا اور عدالتوں تک پہنچانا ہے جبکہ سزا دینا عدالتوں کا کام ہے۔

یاد رہے آج بلوچ قوم پرست رہنما اور بزرگ سیاستدان مرحوم نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے نوابزادہ گزین مری کو دبئی سے کوئٹہ پہنچنے پر جسٹس نواز مری کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ نوابزادہ گزین مری تقریبا 17 سال خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس لوٹے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں