خوبصورت جلد کیسے حاصل کریں ، ماہرین نے حل بتا دیا

خوبصورت جلد کیسے حاصل کریں ، ماہرین نے حل بتا دیا

اسلام آباد: خواتین اپنی جلد کو خوبصورت بنانے پر بہت توجہ دیتی ہیں اور اس کے لئے مختلف کریموں کا استعمال کرتی ہیں۔ بعض اوقات یہ فائدہ دیتی ہیں لیکن اکثر نقصان دہ بھی ثابت ہوتی ہیں ۔ہم میں سے اکثر لوگوں کو خوبصورت جلد کی چاہ ہوتی ہے اور بھلا کیوں نہ ہو، ملیح چہرے بھلا کس کو اچھے نہیں لگتے۔
جلد پر توجہ دینے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن بنیادی طور پر جلد کو صاف رکھنا بے حد ضروری ہے کیونکہ اس سے عمر کا اظہار ہوتا ہے ۔ جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کے لئے اسے داغ دھبوں سے بچانا ، جھریوں سے بچانا اور چکنا رکھنا، بے حد ضروری ہے کیونکہ یکساں عمر کے دو اشخاص کی جلدیں ایک عمر نہیں بتائیں گی۔ ذہنی آسودگی اور مالی استحکام انسانی جلد پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ اکثر40 برس کا بزنس مین اور اتنی ہی عمر کا نوکری پیشہ آدمی آپ کو واضح طورپر ایک دوسرے سے مختلف نظر آئیں گے۔
جلد میں رونما ہونے والے اس قسم کے تغیرات کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ آپ اپنی جلد کے ساتھ کیسا رویہ رکھتے ہیں۔ آپ نے اسے کس طرح سرد گرم سے محفوظ رکھا ہے۔ حقیقت ہے ہر وقت غصے سے رہنے سے آپ کے اعصاب متاثر ہوتے ہیں بلکہ آپ کی جلد بھی متاثر ہوتی ہے اور وہ کرختگی آپ کے چہرے کی معصومیت کو متاثر کرتی ہے۔ اس لئے جلد کی بہتری کے لئے شائستگی اور نرمی سے بات کیجیے۔ جھریاں جو وقت سے پہلے آپ کو عمر رسیدہ ظاہر کرتی ہیں ،آپ ان پر قابو پاسکتے ہیں۔ اپنی زندگی پر جمود طاری نہ ہونے دیجئے۔ حد سے زیادہ جمود جھریوں کی صورت میں آپ کی جلد کو متاثر کرتی ہے۔
وزانہ رات سونے سے پہلے اپنا چہرہ ضرور کسی کلینزنگ کریم سے صاف کرکے ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ آپ خود نمایاں فرق اپنے رنگ اور جلد میں محسوس کریں گی۔وٹامنز اے کے استعمال بھی خشک جلد کو تروتازہ رکھتا ہے۔ دبلے ہونے کے لئے فاقہ کشی کی طرف راغب نہ ہوں ۔اس کا اثر سب سے پہلے آپ کی جلد پر ہوتا ہے کیونکہ جسم کو تو یہ متناسب ضرور بناتی ہے لیکن چہرہ اور اس کی جلد اپنی رونق اور شادابی کھوبیٹھتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ پانی پئیں ،پانی کی مقدار جلد کی خشکی اور مسامات کے کھردرے پن کو دور کرتی ہے۔رس اور پھل اپنی غذا میں شامل کر کے بھی جلد کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے ۔