نقل مکانی کرنے والے روہنگیا پناہ گزینوں میں 60 فیصد بچے ہیں، یونیسیف

نقل مکانی کرنے والے روہنگیا پناہ گزینوں میں 60 فیصد بچے ہیں، یونیسیف

نیویارک: بچوں کے عالمی ادارے یونسیف نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج کے حملوں سے بچ کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں میں تقریباً ساٹھ فی صد تعداد بچوں کی ہے۔

یونیسیف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک چودہ سو ایسے بچوں کو شمار کیا جاچکا ہے جو اپنے والدین کے بغیر میانمار کی سرحد عبور کرکے بنگلا دیش پہنچے ہیں۔عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش پہنچنے والے بچوں نے اپنے گھروالوں کو قتل ہوتے اور اپنے گھروں میں آگ لگائے جانے کے مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔

یونیسیف کے مطابق بنگلا دیش کے پناہ گزین کیمپوں کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور ہزاروں لوگ ایسے مقامات پر پڑے ہوئے ہیں جہاں بچوں کی سیکورٹی اور دیکھ بھال کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں