پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن بارش کی وجہ سے متاثر

پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن بارش کی وجہ سے متاثر

جمیکا:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 18 منٹ پر امپائرز نے وکٹ کا جائزہ لیا تاہم پچ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ شروع نہ کیا جاسکا۔

جمیکا کے شہر کنگسٹن کے سبائنا پارک میں جاری میچ میں گزشتہ روز بھی خراب روشنی کی وجہ سے 9اوورز کا کھیل متاثر ہوا تھا ، گیلی وکٹ کی وجہ سے آج پہلے سیشن کا کھیل شروع نہ ہوسکا ۔پہلے دن ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک 7وکٹ کے نقصان پر 244رنز بنائے تھے ،کپتان جیسن ہولڈر 30 اور دویندرابشو 23رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔پاکستان کے بولرز کی جانب سے عامر نے3 وکٹیں، یاسر نے 2 جبکہ وہاب اور ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے.

مصنف کے بارے میں