سونم کپور کو اپنا قومی ترانہ بھولنے پر بھارتی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے اپنے ایک کالم میں بھارتی قومی ترانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جو بچپن اپنا قومی ترانہ بہت پڑھتے تھے ہمیں ایک بار پھراسے ذہن میں لانا چاہیئے جس کی ایک لائن ’ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی ‘ بھی تھی۔

ایک مداح نے بھارت کا پورا قومی ترانہ لکھا اورکہا کہ ٹارچ کی مدد سے بھی ’ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی والی لائن دیکھنا چاہی لیکن ایسی کوئی لائن نظر نہیں آئی۔

ایک اور مداح نے سونم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پہلے ہمیں اپنی رائے کے اظہار کی آزادی تھی تاہم اب ہمیں اپنا قومی ترانہ منتخب کرنے کی بھی آزادی مل چکی ہے جب کہ اس مداح نے اداکارہ کا شکریہ بھی کیا۔

ایک مداح نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اب تک میں غلط قومی ترانہ پڑھتا رہا ہوں۔ انہوں نے اداکارہ کوصحیح قومی ترانہ بتانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔