یمن میں دھماکا،20فوجی ہلاک

یمن میں دھماکا،20فوجی ہلاک

یمن میں دھماکا،20فوجی ہلاک

عدن : یمن کے جنوبی شہر عدن کے وسطی علاقے میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔ دھماکا جنوبی شہر عدن کے وسطی علاقے میں واقع اسلحے کے گودام میں ہوا جس سے 20 فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ اسلحے کا ذخیرہ یمنی صدر کے خصوصی محافظوں کے زیر استعمال بتایا گیا ہے۔ ایک اہلکار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا اتفاقی اور گودام کے اندر ہوا ہے۔

 وسطی عدن میں کم از کم دو انتہائی زوردار دھماکے ہوئے ہیں اور کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔عدن کا شہر آج کل یمن کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر منصور ہادی کی حکومت کا مرکز ہے جبکہ صنعاءکا شہر حوثی ملیشیا کے کنٹرول میں ہے۔