جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا تھے لیکن کنٹرول کسی اور کا تھا، خواجہ سعد رفیق

جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا تھے لیکن کنٹرول کسی اور کا تھا، خواجہ سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب یہ تاثردیاجا رہا ہے کہ شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہاکہ سوال کرتے رہیں گے کہ آخرتمام امتیازی فیصلے صرف نوازشریف ،ان کے خاندان کیلئے کیوں؟

لاہور پریس کلب میں خواجہ سعد رفیق نے ایڈووکیٹ امجد پرویز اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کیا لیکن تسلیم نہیں کیا، پاناما کیس کے حوالے سے تحفظات رہے، جے آئی ٹی کا رویہ اور طریقہ ٹھیک نہیں تھا لیکن ہم تحفظات کے باوجود پیچھے نہیں ہٹے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا تھے لیکن کنٹرول کسی اور کا تھا. تاہم ہم پر حکومتی اور قومی ذمہ داریاں ہیں اس لیے کہیں بھی خلاف ورزی نہیں کی۔