بزرگ حجاج کیلئے سعودی حکومت نے شاندار سہولت متعارف کروا دی

بزرگ حجاج کیلئے سعودی حکومت نے شاندار سہولت متعارف کروا دی

مدینہ منورہ:سعودی حکومت نے بزرگ حجاج کیلئے ایک نئی سہولت کا آغاز کیا ہے جس کے مطابق بزرگ حجاج کی سہولت کیلئے ایئر پورٹ پر گالف گاڑیاں میسر ہوں گی جو بزرگ حجاج کو گاڑیوں تک پہنچانے کیلئے مامور ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال مدینہ منورہ ہوائی اڈے پراترنے والی حج پروازوں کی تعداد 20فیصد زیادہ ہوگی۔ 3200سے زیادہ حج پروازیں مدینہ ایئرپورٹ آئیں گی۔اس کے ساتھ ساتھ بزرگ حجاج کی سہولت کیلئے مشترکہ آپریشن روم قائم ہے جو 24گھنٹے کھلا رہتا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔طیبہ کمپنی کے نائب ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد شرقاوی نے بتایا کہ ہماری کمپنی ایئرپورٹ انتظامات کا ٹھیکہ لئے ہوئے ہے۔ اس نے بڑے ہال کے سامنے بسوں کی پارکنگ کا بندوبست کیا ہے۔ امیگریشن کی کارروائی تیزی کیساتھ نمٹائی جارہی ہے۔ کم وقت میں زیادہ کام انجام دینے کیلئے 28کاؤنٹر کھولے گئے ہیں۔