نیند سے اٹھنے کے فوراََ بعد یہ کام کرنا آپ کیلئے مفید ثابت ہو سکتا ہے

صبح جلدی اٹھنے کے بعد دن کو نا خوشگوار بنانے والی ایک وجہ یہ ہے کہ ہم ایک اہم کام سرانجام نہیں دیتے جو نیند سے آنکھ کھلنے کے بعد سب سے پہلے کرنا چاہیئے۔یہ عادت انگڑائی لینا ہے

نیند سے اٹھنے کے فوراََ بعد یہ کام کرنا آپ کیلئے مفید ثابت ہو سکتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح جلدی اٹھنے کے بعد دن کو نا خوشگوار بنانے والی ایک وجہ یہ ہے کہ ہم ایک اہم کام سرانجام نہیں دیتے جو نیند سے آنکھ کھلنے کے بعد سب سے پہلے کرنا چاہیئے۔یہ عادت انگڑائی لینا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح نیند سے آنکھ کھلتے ہی بستر سے اترنے سے بھی قبل آپ کو ایک بھرپور انگڑائی لینے کی ضرورت ہے۔ماہرین کے مطابق انگڑائی لیتے ہوئے اپنے جسم کو زیادہ سے زیاد ہ کھینچیں اور اسے پھیلا لیں۔

ماہرین اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ جسم کو چوڑا کرنا اور پھیلا لینا خود اعتمادی کی علامت ہے۔ جب ہم جسم کو پھیلاتے ہیں تو اس سے ہم اپنے دماغ کو یہ بتاتے ہیں کہ ہم بہت پراعتماد ہیں اور ایک بھرپور دن کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔اس سے ہمارا دماغ واقعتاً خود اعتمادی محسوس کرنے لگتا ہے۔ماہرین متفق ہیں کہ بستر سے اترنے سے قبل ایک بھرپور انگڑائی دن کو نہایت خوشگوار بنا سکتی ہے اور آپ جسمانی طور پر چاق و چوبند رہ سکتے ہیں۔