فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال مردوخواتین کی صحت کیلئے انتہائی خطرناک

فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال مردوخواتین کی صحت کیلئے انتہائی خطرناک

ٹیکنالوجی کے اس دور میں فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس کا جادوسرچڑھ کر بول رہا ہے اور جسے دیکھو ان کے خبط میں مبتلا ہےتاہم ایک نئی تحقیق میں سوشل میڈیا، بالخصوص فیس بک اور انسٹاگرام، کے ایک ایسے نقصان کا انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے کہ لوگ کم از کم ان کے ’بے جا‘ استعمال سے تائب ہو جائیں گے۔ ماہرین کے اس تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کا طویل استعمال مردوخواتین میں جنسی کمزوری کا باعث بن رہا ہے۔اس سروے میں آدھے سے زیادہ شرکاء نے اعتراف کیا کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر رومانوی اور جسمانی فٹنس کے متعلق اپ ڈیٹس پڑھ پڑھ کر وہ اپنے جسم کے متعلق تحفظات کا شکار ہو گئے ہیں اور خودکو غیرمحفوظ، کمزور اور بیمار سمجھنے لگے ہیں۔  سروے کے شرکاء کی واضح اکثریت نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ دوسرے لوگوں کی رومانوی پوسٹس پڑھنے کے بعد جنسی رغبت اور اپنے شریک حیات کی کشش کھو دیتے ہیں۔ تصاویر شیئر کرنے والی یہ سوشل میڈیا ویب سائٹس مردوں پر طاقتور اثرات مرتب کر رہی ہیں۔دو تہائی مردوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان ویب سائٹس کا زیادہ استعمال ان کی جنسی کارکردگی پر واضح طور پر اثرانداز ہوا ہے۔خواتین میں یہ اعتراف کرنے کی شرح ایک چوتھائی تھی۔ماہرنفسیات ڈاکٹر رچرڈ شیری کا کہنا ہے کہ ’’اس سے قبل کئی تحقیقات میں ثابت ہو چکا ہے کہ ہم چونکہ سمارٹ فونز پر زیادہ وقت گزارنے لگے ہیں اور لیے اپنے شریک حیات کے ساتھ وقت گزارنے کی شرح میں خاطرخواہ کمی واقع ہو چکی ہے، تاہم اس تحقیق میں اس سے آگے کے نتائج منظرعام پر لائے گئے ہیں۔ پہلی بار کسی تحقیق میں یہ بات سامنے لائی گئی ہے کہ فیس بک پر نیم عریاں تصاویر اور رومانوی تحاریر صارفین میں خوداعتمادی، بالخصوص جنسی اعتبار سے، میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔‘‘

مصنف کے بارے میں