رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائیاں سیاسی انتقام نہیں ہے، چودھری نثار کی وزیراعظم کو یقین دہانی

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نوازشریف کوبتایاہے کہ کراچی میں آج رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائیاں سیاسی انتقام نہیں ہے

رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائیاں سیاسی انتقام نہیں ہے، چودھری نثار کی وزیراعظم کو یقین دہانی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نوازشریف کوبتایاہے کہ کراچی میں آج رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائیاں سیاسی انتقام نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی جس میں چوہدری نثار نے رینجرزکی آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے قبل کاروائیوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایاہے کہ یہ سیاسی انتقام کے اقدام نہیں ہیں ۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ رینجرز اہلکاروں نے انشورنس کے دفاتر پر چھاپہ مار کارروائی مضبوط شواہد کی بنا پر کی ہے ۔جبکہ ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔
واضح رہے کہ رینجرز کی جانب سے کراچی کے علاقے آئی آئی چندی گر روڈ اور ہاکی سٹیڈیم کے قریب دفاتر پر کارروائی کی گئی ۔جس کے بعد رینجرز کی جانب سے کارروائی کی پریس ریلز جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ چھاپہ مار کارروائی غیر قانونی ہتھیاروں کی موجودگی اور مجرموں کو سہولت فراہم کرنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی ۔