100 روپے کے نئے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر کے بارے میں ایسا انکشاف منظر عام پر آ گیا کہ جان کر پاکستانی حیران پریشان رہ جائیں

100 روپے کے نئے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر کے بارے میں ایسا انکشاف منظر عام پر آ گیا کہ جان کر پاکستانی حیران پریشان رہ جائیں

اسلام آباد:  سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس خبرنے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے کہ 100 روپے کے نئے نوٹ پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا کوٹ اور ٹائی زبردستی اتار کر انہیں شیروانی پہنادی گئی ہے۔

یہ تہلکہ خیز انکشاف سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit پر سامنے آیا، جہاں 100روپے کے پرانے اور نئے نوٹ کی تصاویر پہلو بہ پہلو شائع کی گئی ہیں۔ پرانے نوٹ پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بابائے قوم کوٹ، ٹائی اور جناح کیپ میں ملبوس ہیں، لیکن نئے نوٹ پر ان کی جناح کیپ تو موجود ہے البتہ کوٹ، ٹائی سے انہیں محروم کردیا گیا ہے۔ اس کی جگہ وہ شیروانی زیب تن کئے نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین بابائے قوم کے لباس کی پراسرار تبدیلی پر حیران و پریشان ہیں اور بصد حیرت ایک دوسرے کے منہ تک رہے ہیں، مگر کسی کو معلوم نہیں کہ یہ کام کس نے اور کیوں کیا۔

مصنف کے بارے میں