ہر کمپنی میں کوئی باس یا انچارج ضرور ہوتا ہے لیکن ایک کمپنی ایسی ہے جو ترقی بھی کررہی ہے لیکن اس میں کوئی کسی کو حکم دینے والے نہیں

ہر کمپنی میں کوئی باس یا انچارج ضرور ہوتا ہے لیکن ایک کمپنی ایسی ہے ایسی ہے جو ترقی بھی کررہی ہے لیکن اس میں کوئی کسی کو حکم دینے والے نہیں

 ہر کمپنی میں کوئی باس یا انچارج ضرور ہوتا ہے لیکن ایک کمپنی ایسی ہے جو ترقی بھی کررہی ہے لیکن اس میں کوئی کسی کو حکم دینے والے نہیں

اسٹاک ہوم: آج کی تیز رفتار دنیا میں ہر کمپنی میں کوئی باس یا انچارج ضرور ہوتا ہے لیکن سویڈن کی ایک کمپنی ایسی ہے جو ترقی بھی کررہی ہے لیکن اس میں کوئی کسی کو حکم دینے والے نہیں۔

اس سافٹ ویئر کمپنی میں کوئی بھی شخص باس نہیں بلکہ سارے ملازمین مل جل کر کام کرتے ہیں۔ کرسپ، ایک سافٹ ویئر مشاورتی ادارہ ہے جو باس کے بغیر دنیا بھر میں مقبول ہے۔ کام بہتر بنانے کے لیے کمپنی نے ہر قدم اُٹھایا، یعنی پہلے ایک سی ای او رکھا گیا، پھر ہرسال سی ای او کو بدلنے کا تجربہ کیا گیا اور آخرکار سب نے مشورہ کرکے یہ عہدہ ہی ختم کردیا۔

کمپنی کے سافٹ ویئر ڈویلپرکا کہنا ہے ایک دن انہوں نے سوچا کہ کسی ادارے کا باس ’’سی ای او‘‘ کیا کام انجام دیتا ہے؟ جب اس کی تفصیل سامنے آئی تو معلوم ہوا کہ ہم میں سے ہر سی ای او جیسا کام کرتا رہا ہے جس کے بعد کمپنی کے نگراں کا عہدہ ختم کردیا گیا۔

ملازمین کا کہنا ہےکہ یہ کمپنی ان کے لیے ایک گھر ہے اور یہاں کے ملازمین ایک خاندان کی طرح کام کرتے ہیں اور وہ بالکل اسی طرح کام کرتے ہیں جس طرح اپنے گھر میں تنازعہ نہیں چاہتے۔