7خودکش حملوں میں زندہ بچنے والا خوش نصیب محمد حسن

7خودکش حملوں میں زندہ بچنے والا خوش نصیب محمد حسن

پشاور:بے شک اللہ تعالیٰ ہی زندگی موت کے مالک ہیں،پارا چنار بم دھماکے میں اب تک 25افراد جان کی بازی ہار گئے۔اس بم دھماکے میں ایک ایسا بندہ بھی تھا جو ساتویں بم حملے بھی خوش قسمتی کی وجہ سے محفوظ رہا۔پاراچنار کا رہائشی چالیس سالہ محمد حسین گذشتہ روز پارا چنار کی سبزی منڈی میں ہونے والے بم حملے میں دھماکے کی جگہ سے صرف تین میٹر دور کھڑا تھاتاہم اس بار بھی وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
محمد حسین کا کہنا تھا اس نے چھ سال کے اندر 7مرتبہ خودکش حملوں کا سامنا کیا ہے اور ان حملوں میں سیکڑوں افراد مر چکے ہیں لیکن اللہ کی قدرت سے وہ ہر بار محفوظ رہا ہے اس لیے کہتے ہیں جسے اللہ رکے اُسے کون چکھے۔