حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے الیکشن 2018 ءمیں ہی ہونے چاہئیں،یوسف رضا گیلانی

حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے الیکشن 2018 ءمیں ہی ہونے چاہئیں،یوسف رضا گیلانی

ملتان:سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارا موقف ہے حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے اورالیکشن 2018 ءمیں ہونے چاہئیں،سپریم کورٹ کا جتنی جلد فیصلہ آ جائے گا اتناجلد ہی حالات نارمل ہو جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا اگر کوئی سازش ہو رہی ہے تو نشاندہی کی جائے ،مجھے اداروں میں تصادم نظر نہیں آ رہا ۔سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نظریاتی جماعت ہے اوراپنے منشور کے مطابق الیکشن لڑے گی اورہمارے نمائندے اپنے حلقے میں جا رہے ہیں اور میں2018 کے الیکشن میں حصہ لینے کا سوچ رہا ہوں ،بلاول بھٹو خودمیدان میں ہیںجب جلسے کا وقت آئے گا تو کر لیں گے ،سابق وزیراعظم نے کہا تمام جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کی طرف توجہ دینی چاہئے کیونکہ انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں ورنہ ملک میں پھر دھاندلی کا شورمچے گا۔

انہوں نے کہا کرپشن روکنے کا ایک طریقے کار طے کرنا چاہئے ابھی مزید کئی پاناما کیسز سامنے آئیں گے سب کیلئے جے آئی ٹی بننی چاہئے انہوں نے کہا پیپلزپارٹی سے ہٹ کر جنوبی پنجاب کیلئے کسی نے کچھ نہیں کیا،ملک میں حقیقی لیڈر ذوالفقار علی بھٹو تھے ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتاان کا کہنا تھاچودھری نثار کے استعفیٰ بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے ، بڑے پارٹیاں بدلتے ہیں کارکن پارٹی وہی رہتے ہیں مفاد پرست پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں