چودھری نثار مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے ، پرویز الہی

چودھری نثار مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے ، پرویز الہی

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی نے وزیر اعلی پنجاب کو چیلنج کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنے 15 سالہ دور کا ہمارے پانچ سال سے موازنہ کرلیں ، ن لیگ نے ہر اسکیم میں کرپشن کی ہے ۔ لیپ ٹاپ اسکیم،دانش اسکول میں کرپشن کی گئی ہے۔ جنگلہ بس سروس پر لاگت عالمی معیار سے بھی زائد ہے، پنجاب کے معاملات پر جے آئی ٹی بنی تو شہباز شریف کا نام کرپشن میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آئے گا ۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران پرویزالہی کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کا ریکارڈ جلا دیا گیا، جنگلہ بس سروس کے ایسکیلیٹر بھی چین سے منگوائے گئے، جنگلہ بس سروس نقصان میں چلائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبہ بھی کرپشن کا شکار ہے جبکہ چینی ماہرین نے اورنج لائن ٹرین کے پلرز کو بیکار قراردیدیاہے۔ پرویز الہی نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پر پنجاب کے ہر منصوبے میں کرپشن کرنے کا الزام بھی دھر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ سستی روٹی میں 25 ارب لیپ ٹاپ سکیم دو ارب اور دانش سکولوں میں 4 ار ب 88 کروڑ کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں ۔ پرویز الہی نے یہ بھی بتا دیا کہ چودھری نثار کہیں نہیں جا رہے ۔ چودھری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے ، فیصلے کے بعد حکمت عملی تیار کریں گے جو لیگی ہمیں چھوڑ گئے ان کے لئے دروازے کھلے ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں