رحمان ملک آج جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونگے

رحمان ملک آج جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونگے

اسلام آباد:  سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک آج جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونگے۔تفصیلات کے مطابق سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سینیٹر رحمان ملک شریف خاندان کے اثاثوں کے بار ے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے جو اپنے ساتھ حدیبیہ پیپلز ملز کی تحقیقاتی رپورٹ بھی لائیں گے اور جے آئی ٹی کو پیش کریں گے۔ 

رحمان ملک نے 1994-95ءمیں شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کی تھیں جو آج اپنے ہمراہ تمام ضروری دستاویزات لے کرجائیں گے۔
یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رحمان ملک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے شریف خاندان کے حدیبیہ پیپرملز کیسز کے بارے اپنا بیان اور پس منظر ریکارڈ کرائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔