امریکا میں حادثات کی زد میں آنے والے جانوروں کو کھانے کی اجازت دیدی گئی

امریکا میں حادثات کی زد میں آنے والے جانوروں کو کھانے کی اجازت دیدی گئی

اوریگن:امریکہ کی 20ریاستوں کے بعد اب ریاست اوریگون نے بھی شہریوں کو تیز رفتار شاہراہوں پر اچانک کار کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے ہرن، مویشی اور گائے وغیرہ کا گوشت کھانے کی اجازت دے دی ہے۔

امریکہ میں پیپل فار ایتھیکل ٹریٹمنٹ (پی ٹا)کے مطابق کھلے ماحول میں جنگلی جانوروں کا گوشت فارم کے ان جانوروں سے قدرے بہتر ہوتا ہے جو ہارمون اور مصنوعی طریقوں سے پالے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ جاندار قدرتی گھاس پر گزارا کرتے ہیں اور ان کا گوشت بہت اچھا اور غذائیت بھرا ہوتا ہے۔

امریکا میں تیز رفتار شاہراہوں پر اچانک کار کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے ہرن، مویشی اور گائے وغیرہ کا گوشت کھانا قانونا جرم تھا مگر اب ایسے جانور کا گوشت کھانے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم پہلا پرمٹ یکم جنوری 2019 کو جاری کیا جائے گا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.