سونم کپور آخر کار محبت کا اقرار کر لیا

سونم کپور آخر کار محبت کا اقرار کر لیا

ممبئی: دہلی سے تعلق رکھنے والے فیشن ڈیزائنرآنند آہوجا کا شماربھارت کے ارب پتی تاجروں میں ہوتا ہے اور سونم مختلف تقاریب میں ان ہی کےڈیزائن کردہ ملبوسات زیب تن کرتی نظرآتی ہیں۔

لیکن اب انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پرآنند آہوجا کے ساتھ تصویرشیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنےتعلقات کا برملا اظہار کردیا،انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں ان کے دوست ڈیزائنرنمیش شاہ نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کیا آپ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں. سونم نے فوراً جواب دیا ’’جی ہاں‘‘ ،ان کے جواب سے واضح ہوگیا کہ سونم اور آنند کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے۔واضح رہے کہ سونم کپور نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی ہے ورنہ اس سے قبل وہ میڈیا کو ہمیشہ یہ کہہ کرٹال دیتی تھیں کہ وہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں کسی کو کچھ بھی بتانا پسند نہیں کرتیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔