ملک بھر میں جمعتہ الوداع کی نماز خشو ع و خضوع سے ادا کی گئی

ملک بھر میں جمعتہ الوداع کی نماز خشو ع و خضوع سے ادا کی گئی

لاہور: ملک بھر میں جمعتہ الوداع انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔  مساجد بھر گئیں،کروڑوں مسلمانوں نے ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے۔

لاہور میں بادشاہی مسجد ،جامعہ اشرفیہ اور بحریہ ٹاؤن مسجد سمیت چھوٹی بڑی تمام مساجد میں فرزندان اسلام نےرمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز ادا کی۔جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد بھر گئیں۔ بچے بڑے اور جوان سبھی اللہ کے حضور سربسجود ہوئے۔ شہر قائد میں بھی جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد میں بڑے بڑے اجتماعات ،ملک اور قوم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔جمعتہ الوداع اوریوم القدس کےموقع پرکوئٹہ اور پشاور کی مساجد اور بارگاہوں کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

مصنف کے بارے میں