امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو جدید جاسوس ڈرون دینے کی منظوری دیدی

امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو جدید جاسوس ڈرون دینے کی منظوری دیدی

واشنگٹن: بھارتی خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کے محکمہ خارجہ نے 22 ڈرونز فروخت کرنے کی منظوری دینے کے بعد باضابطہ طور پر بھارت کو آگاہ کر دیا۔ بھارت نے 2 ارب ڈالرز کی لاگت سے ڈرونز خریدنے کی درخواست کی تھی۔ ماضی میں اوباما انتظامیہ نے بھارت کو یہ ڈرونز دینے سے انکار کر دیا تھا۔ 2016 سے اب تک بھارت نے امریکا سے متعدد بار ڈرونز دینے کی درخواست کی تھی۔

امریکی کانگریس اور پینٹاگون نے ڈرونز فروخت کرنے کی اجازت دے دی تھی لیکن امریکی محکمہ خارجہ کو تحفظات تھے۔ محکمہ خارجہ چین، بھارت اور پاکستان کشیدگی کی صورتحال میں نئی دہلی کو ڈرونز فروخت کر کے خطے کا اسٹریٹجک توازن خراب نہیں کرنا چاہتا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اتوار کے روز امریکی دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈرونز کی فروخت کا معاملہ اٹھانا چاہتے تھے۔ بھارت کی خواہش ہے کہ امریکا اسے میزائل بردار ڈرونز بھی فروخت کرے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں