جنوبی وزیرستان کے 3600 کے لگ بھگ محسود خاصہ دار فورس کی بند تنخواہیں بحال

جنوبی وزیرستان کے 3600 کے لگ بھگ محسود خاصہ دار فورس کی بند تنخواہیں بحال

 ٹانک: جنوبی وزیرستان کے 3600 کے لگ بھگ محسود خاصہ دار فورس کی بند تنخواہیں بحال،تنخواہوں کی مد میں 31کروڑ روپے کی رقم ریلیز ، خاصہ دار فورس کو تنخواہوں کی ادائیگی عید کے فوری بعد کردی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیفران و ممبر قومی اسمبلی محمد جمال الدین محسود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ خاصہ دار فورس کی تنخواہیں عدم کمپیوٹرائذڈ سسٹم کی بناپر گزشتہ چھ ماہ سے بند تھیں جس میں سے انہیں تین ماہ کی تنخواہوں کی رقم جوکہ مجموعی طور پر اکتیس کروڑ روپے بنتی ہے ریلیز کردی گئی جس کی ادائیگی عید کے فوری بعد کردی جائے گی.

ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہیں خاصہ دار فورس کے ملازمین کے مسائل و مشکلات کا بخوبی احساس ہے انہوں نے عوامی مسائل سے کبھی چشم پوشی اختیار نہیں کی ان کا کہنا تھا کہ خاصہ دار فورس کی بند تنخواہوں کا مسلہ گمبھیر تھا تاہم سیفران کے اعلیٰ حکام سے طویل عرصہ مزاکرات کے بعد ان کی کوششیں بلا آخر رنگ لے آئیں اور یوں تین ماہ کی تنخواہیں ریلیز کرنے کے اخکامات جاری کردیئے گئے۔

واضع رہے کہ خاصہ دار فورس کی تنخواہوں کے مسلے کے حل کی خبر پر خاصہ دار فورس کے اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ایم این اے کے کاوشوں کی تعریف کی ۔

مصنف کے بارے میں