پاکستان کے عزم کےآگے دشمن ناکام ہوگا:آرمی چیف

پاکستان کے عزم کےآگے دشمن ناکام ہوگا:آرمی چیف

راولپنڈی:ملک میں حالیہ حملوں  کی لہر کے بعد پاکستان آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستانیوں کی جرات سے دہشتگردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونگے۔
انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے عزم کے آگے دشمن ہمیشہ کی طرح ناکام ہو گا۔ دشمن اپنی ناپاک کارروائیوں سے ہماری خوشیا ں چھیننا چاہتا ہےلیکن  ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کا پتہ لگانے کیلئے انٹیلی جنس بیس اور سرچ آپریشن شروع کر دیئے گئے ہیں۔
آرمی چیف کی طرف سے یہ بیان آج دہشتگردوں کی طرف سے ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف نوعیت کے حملوں کے بعد سامنے آیاہے ۔یاد رہے کہ آج پاراچنار اور کوئٹہ میں دھماکوں کے نتیجے میں 38جانیں ضائع ہو چکی ہیں ا ور اسکے علاوہ کچھ دیر پہلے کراچی میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں 4اہلکاربھی شہید ہو چکے ہیں۔