سوسے زائد عراقیوں کی امریکا سے بے دخلی روک دی گئی

سوسے زائد عراقیوں کی امریکا سے بے دخلی روک دی گئی

نیویارک: امریکی ریاست مشی گن کی ایک ضلعی عدالت نے 100 سے زائد عراقی شہریوں کے ملک بدری کے عمل کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ضلعی عدالت اس کیس کے بارے میں شنوائی کرنے کی مجاز نہیں بلکہ اسے صرف اپیلز کورٹ ہی سن سکتی ہے۔

مشی گن کے جج کا موقف ہے کہ ان عراقیوں کو ان کے ملک میں تشدد اور ظلم وستم کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ یہ واضح نہیں کہ اس کیس میں کون سی عدالت کو فیصلہ سنانا ہے۔

مصنف کے بارے میں