عمر اکمل کس فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ، ویڈیو منظر عام پر آگئی

عمر اکمل کس فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ، ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور: گزشتہ دنوں نے پی سی بی نے عمر کو فٹ نہ ہونے پر چیمپئینز ٹرافی سے ڈراپ کر دیا تھا ۔ اب فٹنس ٹیسٹ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ۔ جس میں عمر اکمل دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ رننگ کرتے دکھائی تو دے رہے ہیں ۔ تاہم عمر اکمل ایک رن لینے سے پہلے ہی تھکے تھکے دکھائی دے رہے جس کے بعد دوڑتے ہیں وہ سب سے پیچھے رہ جاتے ہیں ۔ صرف ایک پوائنٹ تک جانے اور واپسی تک عمر اکمل تھکاوٹ سے چُور چُور ہوجاتے ہیں ۔

واضح رہے کہ  اس سے پہلے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاہے عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے اس لیے انہیں لندن سے واپس بلایا جارہا ہے، ان کی جگہ چیمیئنز ٹرافی کے لیے حارث سہیل یا عمر امین کو بھیجا جائے گا۔چیف سلیکٹر نے بتایا کہ عمر اکمل آسٹریلیا ٹور میں بھی فٹ نہیں تھے، انہیں اپنی فٹنس پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے حارث سہیل اور عمر امین نے پاکستان کپ میں اچھا پرفارم کیا ہے ان میں سے کسی ایک کو چیمیئنز ٹرافی کے لیے انگلینڈ بھیجا جائے گا ۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ کہ26سالہ عمر اکمل تین بار فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ انہیں واپس بھیجنا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق عمراکمل بر منگھم میں پریکٹس سیشن کے دوران الگ تھلگ نظر آئے اور انہوں نے اپنے قریبی لوگوں سے کہا ہے کہ میرے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے۔عمر اکمل کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی ان سے سخت نالاں تھے اور برمنگھم کے کیمپ میں کوچ نے عمر اکمل کو بیٹنگ بھی نہیں کروائی۔ٹرینر گرانٹ لوڈن کی جانب سے لیا گیا فٹنس ٹیسٹ بھی عمر اکمل کلیئر نہ کرسکے تھے۔

فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد عمر اکمل کی ٹیم انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے انہیں پریکٹس سے روک دیا۔