پاکستان کی مانچسٹر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان کی مانچسٹر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر ہے اور وہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے بھی اس دھماکے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک مانچسٹر میں مقیم کسی پاکستانی کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی تاہم انہوں نے کہا کہ ملک کے قونصل جنرل کو اس سلسلے میں مکمل معلومات حاصل کرنے کو کہا گیا ہے۔

نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کپ دہشت گردی ایک بین الاقوامی ناسور بن چکا ہے اور اس کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کو مل کر مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔

واضح رہے برطانیہ کے شہر مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران دو دھماکوں کے بعد بھگڈر مچ گئی جس سے 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ برطانوی وزیراعظم نے اس کارروائی کو قابل نفرت قرار دیا اور اپنی انتخابی مہم کو بھی معطل کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں