میڈیا دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کردار اد کرے'

میڈیا دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کردار اد کرے'

اسلام آباد: شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی میں ایک نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب  نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان میں فلمی صنعت کو بحال کیا جا رہا ہے جو کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے تنزلی کا شکار تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پنتیس سال سے ملک دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور دہشت گردی کی وجہ سے معاشرے میں بھی عدم برداشت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا سے متعلق پراجیکٹس بنانے والے نوجوان طلبہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ نوجوان نسل کی آگاہی کے لئے پوری دنیا فلم انڈسٹری کو استعمال کرتی ہے۔ پی ٹی وی گلوبل چینل کو بھی بچوں کے پروگرامز کے لئے مختص کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ پنتیس سال میں براڈ کاسٹنگ میں بچوں کے لئے کوئی کام نہیں ہوا لیکن قومی سطح پر بچوں کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان قومی ورثے سے نوجوانوں کو آگاہی دی جائے گی اور پاکستان کے مثبت تشخص کی بحالی پوری قوم کا عزم ہے کیونکہ پاکستانی قوم ایک بہادر اور باہمت قوم ہے جو دہشت گردی کے باوجود ہمت نہیں ہار رہی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت نے ہمیشہ مثبت بیانیہ پر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا حکومتی کاوشوں میں ساتھ دے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے بھی میڈیا کردار ادا کرے تاکہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں