قبائلی علاقوں کو کے پی کے میں ضم نہ کرنے پرفاٹا کی سیاسی جماعتیں سڑکوں پر نکل آئیں

قبائلی علاقوں کو کے پی کے میں ضم نہ کرنے پرفاٹا کی سیاسی جماعتیں سڑکوں پر نکل آئیں

پشاور: قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم نہ کرنے پرفاٹا کی سیاسی جماعتیں سڑکوں پر نکل آئیں، پشاور پریس کلب کے باہر فاٹا سیاسی اتحاد نے احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے گھیراﺅ کی دھمکی دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پریس کلب کے باہر فاٹا سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد نہ ہونے پر مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم میں نہ کرنے پر وفاقی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی. احتجاج میں پی ٹی آئی ،قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکن بڑی تعداد میں شریک تھے
ان کا کہنا کہ وفاقی حکومت جان بوجھ کرقبائلیوں کو قومی دھارے میں شامل نہیں کررہی.

مظاہرین نے خبر دار کیا اگر فاٹا اصلاحات پر جلد از جلد عملدرآمد نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ کار بڑھا کر پارلیمنٹ ہاﺅس کا گھیراﺅ کرینگے ۔

مصنف کے بارے میں