کراچی میں ڈرون حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث مزید 4 افراد زیر حراست

کراچی میں ڈرون حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث مزید 4 افراد زیر حراست

کراچی: داعش کی کراچی میں ڈرون حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث مزید چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سرکاری ادارے کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں حراست میں لئے جانے والوں کی تعداد سات ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق شہر قائد میں داعش سے روابط کے انکشاف پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں میں بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد، لیپ ٹاپ کمپیوٹر، اہم دستاویزات بھی برآمد کئے گئے۔

زیر حراست افراد میں لاہور کی معروف یونیورسٹی کا پروفیسر اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ زیر حراست خاتون اور پروفیسر آپس میں رشتہ دار ہیں۔ زیر حراست افراد نے شہر کے بعض حساس مقامات کی ریکی کر رکھی تھی ۔ ایک حساس مقام پر ڈرون حملہ کرنے کی تیاری کے دوران منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔حملے کے لئے تقریبات میں استعمال ہونے والا ڈرون کیمرہ استعمال کیا جانا تھا۔سرکاری ادارے کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں حراست میں لئے جانے والوں کی تعداد سات ہوگئی۔

مصنف کے بارے میں