روس پر غیر ملکی اقتصادی پابندیاں جلد ختم ہونے کا امکان نہیں

روس پر غیر ملکی اقتصادی پابندیاں جلد ختم ہونے کا امکان نہیں

ماسکو:  روسی ایوان بالا کی سپیکر ولنٹینا میٹوی ینکو نے کہا ہے کہ روس پر لگائی گئی غیر ملکی اقتصادی پابندیاں جلد ختم ہونے کا امکان نہیں، ان پابندیوں کا نقصان روس کے ساتھ ساتھ ان کا نفاذ کرنے والے ملکوں کو بھی ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ مخالفین کا خیال تھا کہ وہ ان پابندیوں کے نتیجے میں ہماری سوچ اور عزم کو بدل دیں گے مگر ان کے منصوبے ناکام ہوئے ۔

سپیکر نے کہا کہ روس مخالف قوتوں کی جانب سے لگائی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے یقیناًہماری معیشت پر اثرات ہوئے ہیں تاہم ان کے اثرات سے وہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہے جنھوں نے پابندیاں عائد کی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت نمو کے مرحلے میں داخل ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک حالیہ سروے کے مطابق 75 فیصد روسی شہریوں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی اقتصادی پابندیوں کے ان کی زندگی پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے۔

مصنف کے بارے میں