جنوبی کوریا کی فائرنگ، شمالی کوریا کا ڈرون واپس چلا گیا

جنوبی کوریا کی فائرنگ، شمالی کوریا کا ڈرون واپس چلا گیا

سیول: شمالی کوریا سے ملحقہ سرحد  پر اس وقت سراسیمگی چھا گئی جب جنوبی کوریا کے ریڈار نے شمال کی جانب سے ایک ڈرون طیارے کو بارڈر کی جانب آتے دیکھا، قریب آنے پر جنوبی کوریائی فوج نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر طیارہ جلد ہی واپس چلا گیا اور ریڈار سکرین سے بھی غائب ہو گیا۔

بارڈر پر تعینات جنوبی کوریائی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈرون کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم جنوبی کوریائی فوج نے 90سے زائد فائر کیے، جس پر ڈرون واپس چلا گیا ۔