وسطی امریکا میں سمندری طوفان اوٹو سے بارشیں اور سیلاب

وسطی امریکا میں سمندری طوفان اوٹو سے بارشیں اور سیلاب

 کوسٹاریکا: وسطی امریکا کے ملک کوسٹاریکا کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان اوٹو کے زیر اثر بارشوں سے سیلاب آ گیا ، لوگ محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے لگے ،سمندری طوفان اوٹو کل وسطی امریکا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے ،طوفان کے زیر اثر 120کلومیٹر فی گھنٹہ سے ہوائیں چلیں گی اور طوفانی بارش ہو گی ۔
جس سے سب سے زیادہ کوسٹاریکا (Costa Rica)اور نکاراگوا (Nicaragua )متاثر ہوں گے ،، طوفان کے آنے سے پہلے ہی کوسٹاریکا کے ساحلی علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلاب آ گیا جس پر حکام نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔گزشتہ روز اس کو کیٹیگری ون کا درجہ دے دیا گیا تھا۔اس قدرتی آفت کے باعث پاناما میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔
امریکی ہیری کین ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ یہ طوفان شدت پکڑتے ہوئے جمعرات کے دن کوسٹا ریکا اور نکاراگویا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔کوسٹا ریکا نے کیریبین کے ساحلی علاقوں سے چار ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔