نجی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں اضافہ

مالی سال 2016-17 کے دوران نجی شعبہ کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں کی ادائیگی 22 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے

نجی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں اضافہ

مالی سال 2016-17  کے دوران نجی شعبہ کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں کی ادائیگی 22 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، یکم جولائی تا 11 نومبر کے دوران نجی شعبہ کی مختلف کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ نئے قرضوں کے حصول کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو 461 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے تھے جبکہ مالی سال 2015 کے دوران جاری کردہ قرضوں کا حجم 225 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ بینکاری کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ نجی شعبہ اپنی مالی ضرورتوں کی تکمیل اور ورکنگ کیپیٹل کیلئے بینکوں سے قرضے حاصل کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تجارتی، کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کی بہتری سے نجی شعبہ کی جانب سے حاصل کردہ قرضوں کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے اور نجی شعبہ مزید قرضے بھی حاصل نہیں کر رہا۔